*قربانی کر نہ سکا تو بڑے میں حصہ لینے کی شکل*
⭕ آج کا سوال نمبر۳ ١۸۲⭕
ا۔
قربانی وقت پر نہ کر سکا تو بعد میں بڑے جانور میں حصہ لے کر قربانی کرنے کی کوئی شکل ہے?
ب۔کئی سال کی قربانی باقی ہے تو اس کی قضاء کیسے کرے?
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
بعض اکابر کی راۓ یہ ہے کہ بڑے جانور کے ساتویں حصے کی قیمت کا صدقہ کرنا بھی کافی ہے البتہ اگر ساتویں حصے کی قیمت متوسط بکرے کی قیمت سے کم ہے تو بکرے کی قیمت دینا افضل ہوگا ( یعنی ساتویں حصہ کی قیمت دینے کی بھی گنجائش ہوگی)
ب۔
اسی مسئلہ میں کفایت المفتی (جدید ۸: ۲۱۲ مطبوعہ دار الاشاعت کراچی) میں ہے: ”قربانی کے جانور یا گائے کے ساتویں حصہ کی قیمت خیرات کرے۔ (جواب : ۲۷۴)
فتاوی دارالعلوم دیوبند دیوبند (۱۵:۵۱۳) میں ہے: ”وہ شخص ہر ایک برس کی قربانی کے عوض قیمت قربانی کی صدقہ کرے“ اور ایک دوسرے فتوی میں ہے: اورقربانی کی قیمت میں متوسط جانور کی قیمت اور بڑے جانور کے ساتویں حصہ کی قیمت دونوں داخل ہیں۔
*دارالافتاء دارالعوام دیوبند آن لائن*
📥Fatwa ID 1359- 1367 /
N = 11 / 1435- U
*Binnoriya online fatawa number*
📤143701200016
واللہ اعلم بالصواب
*📝 مولانا ابراہیم علیانی صاحب*
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند*
آج کا کلینڈر 🗒
🌙۱۴۔۔۔۔۔۔۔۔ذی الحجہ
🌴۱٤٤۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری