زمین سے نکلنے والا جانور؟
آج کا سوال نمبر ١۸۲۹
قرآن میں دابۃ الارض نکالنے کا ذکر ہے اسکی کیا حقیقت ہے ؟
جواب حامدا و مصلیا و مسلما
حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ تم پہلی دس نشانیوں کو نہ دیکھ لو جس میں یہ عجیب طرح کی پیدائش کا جانور بھی ہے جو قیامت کی بالکل آخری علامتوں میں سے ہے,
وَاِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْـهِـمْ اَخْرَجْنَا لَـهُـمْ دَآبَّةً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُهُـمْ اَنَّ النَّاسَ كَانُـوْا بِاٰيَاتِنَا لَا يُوْقِنُـوْنَ (۸۲)
ترجمہ:- اور جب ان پر وعدہ پورا ہوگا تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں لاتے تھے۔
ابن کثیر ابوداود طیالسی کہ حوالے سے نقل کیا ہے کہ, یہ جانور مکہ میں صفا پہاڑی اپنے سر پر سے مٹی جھاڑتے ہوئے نکلے گا اور حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان پہنچ جائے گا اس کو دیکھ کر لوگ بھاگنے لگیں گے, ایک جماعت ٹھہر جائے گی یہ ان کے چہروں کو ستاروں کی طرح روشن کر دے گا پھر زمین کی طرف نکلے گا ہر کافر کی پیشانی پر کافر ہونے کا نشان لگا دے گا, کوئی اس کی پکڑ سے بھاگ نہ سکے گا, یہ مسلمان اور کافر کو اچھی طرح پہچانے گا,,
معارف القرآن سورہ نمل آیت نمبر ۸۲ کی تفسیر
نوٹ۔ اس جانور کے بارے میں مختلف قسم کے من گھڑت باتیں میسج میں چلتی رہتی ہے کہ اس کا منہ فلاں جانور کی طرح پیر فلاں جانور کی طرح وغیرہ باتیں درست نہیں ہے,,
واللہ اعلم بالصواب
مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی
استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
آج کا کلینڈر ۱۹۔۔۔۔۔۔۔ذی الحجہ ١٤٤۰۔۔۔۔۔۔۔ھجری
The post زمین سے نکلنے والا جانور appeared first on Aaj Ka Sawal.