*قربانی میں حرام کمائی والے کے ساتھ حصہ؟*
⭕آج کا سوال نمبر ۱۸۱۱⭕
بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں ان سات لوگوں میں سے کسی ایک کا پیسہ حرام کمائی سے ہو تو باقی کے چھ لوگوں کی قربانی صحیح ہوگی؟
🔵جواب🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
صورت مسئولہ میں باقی کے چھ شرکاء کی قربانی بھی صحیح نہیں ہوگی,,
📘احسن الفتاوی ٧/٥۰٣
مفتی سلمان منصورپوری صاحب دام ظلہ اور دیگر بعض مفتی حضرات کی رای یہ ہے کہ اس صورت میں بھی سب کی قربانی درست ہو جائیگی
📘 کتاب النوازل ۲۲/۳۳۴ تا ۳۳۶ سے ماخوذ
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۲۔۔۔۔۔۔۔۔ذی الحجہ
🌴۱٤٤۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری