نکاح کے آداب
آج کا سوال نمبر ۱۹۱۸
شریعت می ہر چیز کے آداب اور رہنمائی ہے تو نکاح کے لئے کیا آداب اور اسلامی رہنمائی ہے؟
جواب
حامدا و مصلیا مسلما
نکاح کے آداب اور رہنمائی نیچے لکھے جاتے ہے۔
۱. اچھی نیت (نگاہ اور شرمگاہ کی حفاظت اور نیک اولاد پیدا ہونے کی نیت) سے نکاح کرنا۔
۲.شادی کرنا میں جلدی کرنا۔
۳. نان و نفقہ۔بیوی کا، روٹی ، کپڑا ، مکان کے انتظام کی طاقت ہو تو نکاح کرنا۔
۴. عورت کا اپنے ولی قریبی رشتہ دار کے ذریعے پیغام بھیجنا۔
۵ .دوسرے کے پیغامِ نکاح پر اپنا پیغام نہ بھیجنا۔
۶. عورت کا اپنی شوکن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرنا۔
۷.شادی سے پہلے جس سے نکاح کا ارادہ ہو اسے ایک نظر دیکھ لینا۔
۸.شادی سے پہلے عورت کی رائے معلوم کرنا۔
۹.مرد و عورت کا دل ایک دوسرے کی طرف مائل ہو (اور کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہو)تو انکا آپس میں نکاح کرا دینا۔
۱۰. دیندار اور اچھے اخلاق والی شریکِ حیات کو پسند کرنا۔
۱۱. کفو (یعنی نسب ، دین ، مال ، ڈھنڈے میں برابری) کا خیال رکھنا، (تاک میجاز ، طور و طریق ملے تو جھگڑے پیدا نہ ہو )
۱۲ زیادہ جننے والی عورت کو تلاش کرنا۔
بقیہ کل انشاء اللہ تعالیٰ
سنن و آداب صفحہ نمبر۳۳۷
و اللہ اعلم بالصواب
21 اسلامی تاریخ
ربیع الاول ۱۴۴۱ ہجری
مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
استاد دارالعلوم رام پورہ و سکریٹری جمعیت علماء سورت ، گجرات ، ہندوستان۔
علمی بات ( میسیج) سکھانا (پھیلانا )عبادت سے بہتر ہے
The post نکاح کے آداب appeared first on Aaj Ka Sawal.

