شادی میں دولہے کی چپل چھپانا اور کولڈرنک پلانا؟
آج کا سوال نمبر ١۹۱۷
نکاح کے بعد سالہ یا سالی اپنے بہنوئی کے جوتے چپل چھپا دیتے ہیں اور اس کے عوض میں پیسے مانگتے ہے اسی طرح برادر نسبتی اپنے بہنوئی کولڈ ڈرنک یا مٹھائی کھلاتے ہیں اور اس کے بدلہ میں پیسے مانگتے ہیں ایسے پیسے لینے دینے کا کیا حکم ہے؟
جواب
حامدا و مصلیا و مسلما
یہ دونوں کام صرف رسم ہے جس سے بچنا چاہیے دینے والے کی ناراضگی کے باوجود اس سے پیسے نکلوانا شرعاً جائز نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ کسی مسلمان کا مال اس کی دلی رضامندی کے بغیر حلال نہیں,
مشکات
منگنی شادی کے مسائل کا حل صفہ ٤٥
واللہ اعلم بالصواب
مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی
استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
کلینڈر ۲۰۔۔۔۔۔۔۔۔ ربیع الاول
۱۴۴۱۔۔۔۔۔۔۔ھجری
The post شادی میں دولہے کی چپل چھپانا اور کولڈرنک پلانا؟ appeared first on Aaj Ka Sawal.

