--------------------------------------------- تاجروں کو تجارت کا علم حاصل کرنا ضروری ہے
آج کا سوال نمبر ٢٦۱۹
میں کمپیوٹر کی تجارت شروع کرنے جا رہا ہوں اور خود کمپیوٹر انجینئر ہوں مجھے تجارت شروع کرنے سے پہلے دینی اعتبار سے کیا کرنا چاہیے؟
جواب
حامدا ومصلیا ومسلما
۱، اسلام نے زندگی کے ہر شعبے کے لیے رہنمائی کی ہے.. انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ جس شعبے میں داخل ہو اس کے بارے میں احکام شریعت کی واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کرے...
*چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کے ہر مسلمان پر علم کا حاصل کرنا فرض ہے..*
۲، اسلام.. وہ تمام علوم شامل ہیں جن کی دین پر عمل کرنے کے لیے ضرورت پڑے یا جو روزی کمانے کے لئے حاصل کرنا ضروری ہے..
*چنانچہ فتاوی سراجیہ میں ہیں علم کا اتنی مقدار میں حاصل کرنا فرض ہے جس کی ضرورت ہو... ایسے کاموں کے سلسلے میں جو اس کے لیے اس کے بغیر چارہ نہ ہو، جیسے وضو نماز دوسرے شرعی احکام اور معاشی امور* (گھریلو مسائل)
۳، کمپیوٹر کی تجارت کے لیے بھی بہت سے شرعی مسائل ہوسکتے ہیں جیسے سودی لین دین سے بچنا، محفوظ پروگراموں کی چوری سے پرہیز کرنا، اگر کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ سی ڈی بھی فراہم کرتے ہو تو اخلاق کو بگاڑنے والی سی ڈیز کی خریدوفروخت سے بچنا...
*پس آپ سب سے پہلے تجارت اور بالخصوص اپنے شعبے کے متعلق مسائل و احکام کی واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اس بات کا پختہ ارادہ رکھیں کہ جھوٹ دھوکہ اور بد دیانتی سے اپنے آپ کو بچائیں گے..*
بلکہ فقہاء نے لکھا ہے کہ جب تک آدمی خرید و فروخت کے احکام سے واقف نہ ہو جائے اسے تجارت شروع نہ کرنی چاہیے...
*(اس بارے میں بڑی کوتاہی ہے کہ اپنے کاروبار کے مسائل سیکھے بغیر ہی کاروبار کرتے رہتے ہیں۔)*
فتاوی محمودیہ جلد ۹ صفحہ ۳۷۸
واللہ اعلم بالصواب
*مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی*
* استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند*
کلینڈر
۴۔۔۔۔۔۔۔۔ربیع الاول
۱۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری
۱۰... اکتوبر.....۲۰۲۱
دن..... اتوار
مسائل لنک
Post Top Ad
Your Ad Spot
الثلاثاء، 12 أكتوبر 2021
𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post
Tags
# Islamic Msg Official
Islamic Msg Official
Tags:
Islamic Msg Official
الاشتراك في:
تعليقات الرسالة (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot

