*گیارہویں کی نیاز*
آج کا سوال نمبر ۲۶۶۷
گیارہویں کی نیاز کی کیا حقیقت ہے؟ کیا مالدار صاحب نصاب شخص ۱۱ وی کی نیاز کھا سکتا ہے؟
غیر مسلموں کو اس دعوت میں شریک کرنا کیسا ہے؟
جواب
حامدا و مصلیا و مسلما
کسی بھی اسلامی مہینے کی ۱۱ وی تاریخ کو حضرت محبوب سبحانی شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو ثواب پہنچانے کی نیت سے جو کھانا پکایا جاتا ہے اسکو نیاز کہتے ہیں
اختلاف امت اور صراط مستقیم.....
اگر وہ کھانا حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے نام کی منت کا ہے تو وہ حرام ہے کیونکہ اللہ کے سوا کسی کے نام کی منت ماننا حرام اور شرک ہے..........
اگر ایسی منت نہیں ہے بلکہ اللہ کے نام کی منت ہے تب مالدار صاحب نصاب شخص کے لئے اسکا کھانا جائز نہیں ہے
شامی ۲/۱۲۸
بحر ۲/۲۹۸
اگر حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کی نیت سے اللہ کے نام کی منت مانی تھی
مثلا اللہ کے نام پر کھانا پکوا کر کھلاؤنگا اور اسکا ثواب حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو پہنچاؤنگا
تو ایسا کھانا بھی مالدار صاحب نصاب شخص نہیں کھا سکتا بلکہ یہ صدقہ کا کھانا ہے اور اسکو غریبوں کو کھلانا ضروری ہے
البتہ ایصال ثواب کے لئے اس طرح سے کوئی دن متعین کرنا جسکا کوئی ثبوت قرآن و سنت سے نہ ہو یہ بدعت ہے
شامی ۱
فتاوی محمودیہ ۱۰/۹۸
زبذة الفتاوی ۱/۲۰۶ ۲۰۷
واللہ اعلم بالصواب
ماخوذ از فتاوی سیکشن
مفتی سراج سداد چکلی نوساری گجرات
تصدیق و اضافہ
مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی عفی عنہ
استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
مسائل لنک
Post Top Ad
Your Ad Spot
الأربعاء، 17 نوفمبر 2021
𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post
Tags
# Islamic Msg Official
Islamic Msg Official
Tags:
Islamic Msg Official
الاشتراك في:
تعليقات الرسالة (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot