*تین طلاق ایک ساتھ دینے والے کی پٹائی*
آج کا سوال نمبر ۲۶۸۳
بعض لوگ تین طلاق ایک ساتھ میں دیتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟
جواب
حامدا و مصلیا و مسلما
ایسے لوگوں کے بارے میں حدیث میں بڑی ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک ایسے شخص کا ذکر ہوا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں ایک ساتھ دی تھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سنکر غصہ میں کھڑے ہو گئے اور فرمایا کیا کتاب اللہ. قرآن سے کھیل اور مذاق کیا جا رہا ہے حالانکہ میں تم میں موجود ہوں
یہاں تک کہ ایک شخص گھڑا ہوا اور اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اسکو قتل کردوں؟ اس حدیث سے سمجھ میں آتا ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے ایسے آدمی کو قتل کے قابل سمجھا..
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکی اجازت تو نہیں دی لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو صرف شریعت کے خلاف کے کاموں پر غصہ فرماتے تھے آپ کا غصے میں کھڑے ہو جانا اور قرآن کے ساتھ کھلواڑ قرار دینا اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت ناراضگی کی دلیل اور بہت ڈرنے کی چیز ہے
نسائ کتاب الطلاق
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضور عمر رضی اللہ عنہ کے پاس کوئی ایسا شخص لایا جاتا جس نے اپنی بیوی کو ایک ساتھ تین طلاقیں دی ہیں تو آپ رضی اللہ عنہ اسکی کمر پر کوڑے مارتے تھے
فتح الباری ۹/۳۱۵
حافظ رحمت اللہ علیہ نے کہا ہے کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے
فقہی مقالات ۳/۱۸۷ سے ماخوذ
اگر اسلامی حکومت ہو تو بادشاہ کو ایسے آدمی کو کوڑے لگانے وغیرہ سزا دینے کی اجازت ثابت ہوتی ہے
تین طلاق ایک ساتھ میں دینا سخت حرام اور کبیرہ گناہ ہے اور ایک کبیرہ گناہ جہنم میں لیجانے کے لئے کافی ہے
*نوٹ. تین طلاق ایک ساتھ دی تو واقع ہو جاتی ہے ہمارے معاشرے کی یہ برائی دور کرنا یہ علماء اکرام کا کام ہے یہ مسئلہ قرآن سے ثابت ہے اللہ نے قانون قیامت تک کے لئے بنایا ہے اور حالات کو جان کر بنایا ہے اس میں غلطی نہیں ہو سکتی انسان کا قانون ہو تو اس میں غلطی ہو سکتی ہے اس لئے اس کو بدلا جاتا ہے اللہ کے قانون میں غلطی ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ غلطی کرنا عیب بے اور اللہ ہر عیب سے پاک ہے*
واللہ اعلم بالصواب
مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
استاذ دارالعلوم رام پورہ ، سورت گجرات ہند,
*علمی بات(میسیج ) سکھانا(پھیلانا) نفل عبادت سے افضل ہے*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کا کلینڈر
۲۷..... ربیع الآخر
١۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔ھجری
۳..... دسمبر...۲۰۲۱
دن....... جمعہ
مسائل لنک
Post Top Ad
Your Ad Spot
السبت، 4 ديسمبر 2021
𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post
Tags
# Islamic Msg Official
Islamic Msg Official
Tags:
Islamic Msg Official
الاشتراك في:
تعليقات الرسالة (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot

