*شراب کے اخروی نقصانات*
آج کا سوال نمبر ۲۷۰۷
نشے کے اخروی نقصانات کیا ہیں؟
جواب
حامدا و مصلیا و مسلما
شراب کو عربی میں خمر کہتے ہیں جس کا معنی عقل کو ڈھک لینا ہے،
حدیث میں ہیں کہ جس سے نشہ ہوتا ہے وہ حرام ہے، اور فقہ کا اصول ہے کہ ہر وہ نشہ جس عقل و ہوش و حواس جاتے رہے چاہے زیادہ پینے سے جاتا رہے کم پینے سے نہ جائے وہ شراب کے حکم میں ہیں،
حدیث میں جو وعید شراب پر آئی ہیں وہ شراب جیسے نشے پر بھی عائد (فٹ) ہوتی ہیں
۱، شراب پیتے وقت ایمان دل سے نکل جاتا ہے ( ابو داود)
۲، شراب پینے والے پلانے والے خریدنے والے بیچنے والے اور بنانے والے بنوانے والے پر اٹھا کر لے جانے والے پر جس کے لیے اٹھائی جائے اس پر اور اس کی آمدنی کھائے ان سب پر اللہ کی لعنت ہے (ابن ماجہ)
۳، چہرے کا خنزیر اور بندر کی طرح بنا دیا جانے کا خطرہ (حاکم)
۴، پتھر کی بارش اور زمین میں دساں دیا جانے کا اندیشہ (حاکم)
۵، شرابی کا ایمان اس طرح چھین لیا جاتا ہے جیسے کسی کے کپڑے اتار دیئے جائیں (حاکم)
۶، شراب سے توبہ نہ کی تو جنت کی شراب سے محروم رہے گا (مسلم شریف)
۷، جنت کا اس پر حرام ہو جانا (احمد)
۸، جہنم میں غوتا نہر کا بدبودار کچا پیپ جو زنا کار کی شرمگاہوں سے بہتا ہوگا پلایا جائے گا (ابو یعلی)
۹، شرابیوں کا جسم اس قدر بد بو دار ہوگا کہ جہنمی لوگ بھی اس سے پریشان ہو جائیں گے (ابن حبان)
۱۰، ہمیشہ شراب پینے والا مرتا ہے تو اللہ اس سے اس طرح ملاقات کریں گے جیسے مورتی پوجا کرنے والے (کافر) سے ملاقات کرتے ہیں
۱۱، جنت کی خوشبو جو پانچ سو برس کے راستے کی دوری پر سے محسوس ہوتی ہے شرابی اس سے بھی محروم رہے گا،
۱۲، ایک بار شراب پینے سے چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی اگر وہ بغیر توبہ اسی حالت میں مرا تو جاہلیت کی موت مرا (حاکم)
۱۳، جہنم میں (طینۃ الخبال) جہنمیوں کی زخموں سے نکلا ہوا کانچ خون پلایا جائے گا (ابن ماجہ)
دوزخ کا کھٹکا صفحہ ۱۵۱ سے ماخوذ
واللہ اعلم بالصواب
مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی
استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
کلینڈر
۲۲۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمادی الاول
۱۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔ھجری
۲۶.... دسمبر...۲۰۲۱
دن......اتوار
Post Top Ad
Your Ad Spot
الاثنين، 27 ديسمبر 2021
𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post
Tags
# Islamic Msg Official
Islamic Msg Official
Tags:
Islamic Msg Official
الاشتراك في:
تعليقات الرسالة (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot

