𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post - Islamic Msg Official

Ads 720 x 90

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

الأربعاء، 20 يوليو 2022

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post

*اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے؟ حصہ ۳*

آج کا سوال نمبر ۲۹۱۴

کئی سالوں سے اسلام کے بارے میں غیر مسلم یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ تلوار کے زور سے پھیلا ہے لوگوں کو زبردستی مار مار کے مسلمان بنایا گیا ہے... کیا یہ اعتراض صحیح ہے؟
جواب

حامداومصلیاومسلما

*نواں جواب*
خاص طور پر مکہ میں پہلے مسلمان ہونے والی عرب کی قوم جنگ و لڑائی میں پوری دنیا میں مشہور تھی وہ کبھی کسی کے خوف سے اسلام قبول نہ کر سکتی تھی.. ان کے نزدیک لڑنا مرنا معمولی بات تھی مگر دب کر دین کا بدلنا سخت عیب ہے وہ ہرگز تلوار کے خوف سے اسلام نہیں لا سکتے تھے....


*اسلام میں جہاد کا حکم کیوں*

اس پر شاید یہ سوال ہو کے پھر جہاد کس لیے شریعت میں شروع ہوا؟ تو خوب سمجھ لو کہ جہاد حفاظت اسلام کے لئے شروع ہوا نہ کہ اسلام پھیلانے کے لئے اور ان دونوں میں بڑا فرق ہے، لوگ اس فرق کو نہ سمجھنے کی وجہ سے غلطی میں پڑے ہوئے ہیں....

*دسواں جواب*

بھی پوری دنیا کئی ملکوں میں ہر مہینے ہزاروں مسلمان ہو رہے ہیں مشہور لوگوں کی خبر اور اسلام لانے کی وجہ میڈیا میں آتی رہتی ہے کوئی بھی تلوار یا بندوق کے ڈر سے مسلمان نہیں ہو رہا یہ بات اپنی آنکھوں سے دیکھ لو اور کانوں سے سن لو.. اور اس اعتراض پر اپنی زبان بند کر لو اور ہاتھ روک لو۔

اشرف الجواب صفحہ ۴۳ جواب (۸ اور ۱۰ )کے اضافے کے ساتھ

واللہ اعلم بالصواب

* مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی*

* استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

آج کا کلینڈر

۱۸۔۔۔۔۔۔۔۔ذوالحجہ
۱۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔ھجری
۱۸..... جولائی...۲۰۲۲
دن...... پیر

مسائل لنک

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

Your Ad Spot