𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post - Islamic Msg Official

Ads 720 x 90

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

السبت، 3 سبتمبر 2022

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post

*بیوی کے ذمے شوہر کے حقوق*

آج کا سوال نمبر ۲٩۶۲

بیوی کے ذمہ شوہر کے کیا حقوق و آداب ہیں ؟

جواب

حامدا و مصلیا و مسلما

بیوی کے ذمہ شوہر کے جو حقوق  و آداب ہیں وہ حسب ذیل ہیں :

۱- بیوی کا اپنے شوہر کے حکم کو ماننا،

۲- شوہر کی خدمت کرنا،

۳- شوہر کے گھر میں شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کو داخل نہ کرنا،

٤- شوہر کے مال کو شوہر کی اجازت کے بغیر کہیں بھی استعمال نہ کرنا، اسی طرح اسراف (فضول خرچی) نہ کرنا،

۵- شوہر کی اجازت کے بغیر اسکی موجودگی میں نفلی روزہ نہ رکھنا،

٦- میاں بیوی کا ایک دوسرے کی  کوتاہی سے چشم پوشی کرنا،

۷- ایک دوسرے کے بری سلوک پر صبر کرنا،

۸- قناعت اختیار کرنا،

۹- شوہر کی نا شکری نہ کرنا،

۱۰- شوہر کی گفتگو کے وقت خاموش رہنا،

۱۱- شوہر کے گھر والوں کا اکرام کرنا،

۱۲- اپنے پڑوسیوں سے کم از کم بات چیت کرنا،

۱۳- اپنے شوہر کے دوستوں کے سامنے اپنی پہچان نہ کروانا بلکہ جو پہچانتا ہو اسکے سامنے بھی اجنبیت اختیار کرنا،

١٤- پوری توجّہ اپنی اصلاح، گھر کے انتظام و نماز روزہ کی پابندی کی طرف کرنا،

۱۵- شوہر کے سامنے زیب و زینت کے ساتھ بن سنورکر رہنا،

١٦- اس کو دیکھتے وقت خوشی کا اظہار کرنا،

۱۷- اس سے قریب ہونے کے موقع پر محبت کا اظہار کرنا،

۱۸- بلا عذر، عورت کا صحبت سے انکار نہ کرنا،

۱۹- میاں بیوی کے ملن کی باتوں کو دوسروں کے سامنے بیان نہ کرنا،

۲۰- شوہر کے نکلتے وقت دروازے تک ساتھ جانا،

۲۱- عورت کا کسی بڑی وجہ کے بغیر طلاق کا مطالبہ نہ کرنا،


۲۲- شوہر کو ہر جائز طریقے سے خوش رکھنے کی کوشش کرنا،

۲۳- شوہر کے راز اور عیب کو کسی کے سامنے نہ کھولنا،

٢٤- بچوں کی اچھی تربیت کرنا،

* سنن و آداب صفحہ ٢٦٨*
کامیاب ازدواجی زندگی کے سنہری اصول صفحہ ۲۹٩ - ۳۰۰

*نوٹ:- یہ میسیج اپنی تمام محرم عورتوں کو ضرور سنائیں،*

واللہ اعلم بالصواب

* مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

* استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ہند*

کلینڈر

۵ ۔۔۔۔۔۔۔صفر المظفر 

١٤٤٤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری

۲...... ستمبر...۲۰۲۲

مسائل لنک

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

Your Ad Spot