یاجوج ماجوج کے بارے میں چند اہم فوائد - Islamic Msg Official

Ads 720 x 90

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

الخميس، 22 أغسطس 2019

یاجوج ماجوج کے بارے میں چند اہم فوائد

:یاجوج ماجوج کے بارے میں چند اہم فوائد

یاجوج و ماجوج عام انسانوں کی طرح انسان ہیں ، حضرت نوح ﷣کی اولاد میں سے ہیں ، جمہور محدّثین و مؤرخین ان کو ”یافث ابن نوح علیہ السلام“ کی اولاد قرار دیتے ہیں ۔
یاجوج و ماجوج کی تعداد پوری دنیا کے انسانوں کی تعداد سے بدرجہا زائد ہیں ، کم از کم ایک اور دس کی نسبت سے ہے ۔

یاجوج و ماجوج کی جو قومیں اور قبائل سدِّ ذو القرنین کے ذریعہ اس طرف آنے سےر وک دیے گئے ہیں وہ قیامت کے بالکل قریب تک اسی طرح محصور رہیں گے ، ان کے نکلنے کا مقرّرہ وقت حضرت مہدی کے ظہور اور پھر خروجِ دجّال کے بعد ہے جبکہ حضرت عیسیٰ دجّال کو قتل کرچکے ہوں گے ۔

یاجوج و ماجوج کے کھلنے کے وقت سدِّ ذو القرنین منہدم ہوکر زمین کے برابر ہوجائے گی ۔اس وقت یاجوج و ماجوج کی بے پناہ قومیں بیک وقت پہاڑوں کی بلندیوں سے اترتی ہوئی سرعتِ رفتار کے سبب ایسی معلوم ہوں گی کہ گویا یہ پھسل پھسل کر گر رہے ہیں اور یہ لاتعداد وحشی انسان عام انسانی آبادی اور پوری زمین پر ٹوٹ پڑیں گے اور ان کے قتل و غارتگری کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا ،حضرت عیسیٰؑ بھی اللہ کے حکم سے مسلمانوں کو لے کر کوہِ طور پر پناہ لیں گے۔

کھانے پینے کا سامان ختم ہوجانے کے بعد ضروریاتِ زندگی انتہائی گراں اور مہنگی ہوجائے گی ، باقی انسانی آبادی کو یہ وحشی قومیں ختم کرڈالیں گی اور ان کے دریاؤں کو چاٹ ڈالیں گی ۔
حضرت عیسیٰؑ اور ان کے ساتھیوں کی دعاء سے یہ ٹڈی دَل قسم کی بے شمار قومیں بیک وقت ہلاک کردی جائیں گی، ان کی لاشوں سے ساری زمین بھر جائے گی ،لاشوں سے تعفن اُٹھے گا جس کی وجہ سےزمین پر بسنا مشکل ہوجائے گا ۔

پھر حضرت عیسیٰؑ اور ان کے ساتھیوں کی دعاء کی برکت سے ان کی لاشیں دریا برد یا غائب کردی جائیں گی اور پھر ایک عالمگیر بارش کے ذریعہ پوری دنیا کی زمین کو دھوکر پاک کردیا جائے گا۔(ملخص از معارف القرآن عثمانی :5/646)

The post یاجوج ماجوج کے بارے میں چند اہم فوائد appeared first on Aaj Ka Sawal.



ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

Your Ad Spot