* जवाज़ पर अकाबीरीन इबरत से दलील पकड़ने का जवाब*
शाह अब्दुर रहीम दहेलवी रहमतुल्लाहि अलय्हि फरमाते है के :
मे विलादत के दिनों में हुज़ूर ﷺ को इसाले सवाब पहोंचने की निय्यत से खाना पक्वता था। एक बार ऐसा हुवा के मेरे पास कुछ न था के में खाना पक्वाता, भुने हुवे चनो के अलवाह, तो मेने उसी को लोगों में तक़सीम कर दिया।
इन जैसे बुज़ुर्गों की इबारतों में न विलादत की हद से ज़यादा रौशनी का तज़किराह है, न खाने के लिए लोगों का जमा करने का ज़िक्र (न १२ तारिख का ज़िक्र है, बलके लिखा है मवलूद यानि विलादत के दिनों में, ना जबरदस्ती का चंदा है, न शरीक न होने वालों को हक़ीर समझना है, न मंडप था, न रास्ता बांध कर के आने जाने वालों को तकलीफ पहुंचना है) लिहाज़ा इस से दलील पकड़ना सहीह नही।
(फतावा राशिदिययह १३७)
و الله اعلم بالصواب
मुफ़्ती इमरान इस्माइल मेमन
उस्ताज़े दारुल उलूम रामपुरा, सूरत, गुजरात, इंडिया.
*---------------------------*
*میلاد کی نیاز کا حکم؟*
آج کا سوال نمبر ۲۶۳۱
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نیاز کھانا کون سی صورت میں جائز اور کون سی صورت میں نا جائز؟
جواب
حامدا ومصلیا و مسلما
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعین بارہ ۱۲ کی تاریخ طے کرنے کے ساتھ کھانا پکانا لوگوں کو جمع کرنا وغیرہ گمراہ کرنے والی بدعت ہے اس سے بچنا ضروری ہے اور اگر کھانے میں نیت ایصال ثواب کی ہے تو کھانا مباح و صدقہ ہے،
اگر اکابریں کے نام پر ہے ان کو راضی کرنے ان سے قریب ہونے کی نیت ہو، اللہ کے نام پر نہ ہوا غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنے کی صورت میں داخل ہونے کی وجہ سے حرام ہیں، اور ایسی عقائد فاسد اور کفر کے باعث ہے،
جائز صورت
ایصال ثواب اگر دن اور خاص کھانے کو طے کئے بغیر صرف اللہ کو راضی کرنے کیلئے ہو تو مستحب ہے، ایصال ثواب کا کھانا صرف غریب کھائیں مالداروں کو کھانا منع ہے،
*ملفوظات جلد نمبر ۳ سے ماخوذ مولانا احمد رضا اگر دن اور کھانے کو خاص کرنے کے ساتھ ہو تو بدعت ہے*
فتاوی رشیدیہ ۱۳۸
فتاوی محمودیہ ۱۵/۴۲۹
ایسے موقعوں میں اس طرح کی کھانے پکانے کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں،لہذا یہ کام ناجائز اور بدعت ہے, اگر محض رسم کے طور پر پکایا جائے ثواب کا عقیدہ نہ ہو تو بھی اس میں بدعت کی تائید اور رواج دینا ہے، لہذا اس سے بچنا لازم ہے اسی بنا پر کھانا قبول کرنے سے بھی بچنا چاہیے اس کے باوجود یہ حرام نہیں ہے،
*احسن الفتاوی ۱/۳۷۵ بائے شیخ الحدیث مولانا احمد راحیل صاحب دامت برکاتہم مدرسہ کنز مرغوب پٹھان*
* جواز پر اکابرین عبارات سے دلیل پکڑنے کا جواب:-*
شاہ عبدالرحیم دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں ولادت کے دنوں میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایصال ثواب پہنچانے کی نیت سے کھانا پکواتا تھا،
ایک بار ایسا ہوا کہ میرے پاس کچھ نہ تھا کہ میں کھانا پکواتا بھنے ہوئے چنوں کے علاوہ تو میں نے اسی کو لوگوں میں تقسیم کردیا،
ان جیسے بزرگوں کی عبارتوں میں نہ ولادت کی حد سے زیادہ روشنی کا تذکرہ ہے نہ کھانے کے لئے لوگوں کو جمع کرنے کا ذکر نہ ۱۲ تاریخ کا ذکر ہے بلکہ لکھا ہے مولود یعنی ولادت کے دنوں میں نہ زبردستی کا چندہ ہے نہ شریک نہ ہونے والوں کو حقیر سمجھنا ہے نہ منڈپ تھا نہ راستہ بند کرکے آنے جانے والوں کو تکلیف پہنچانا ہے، لہذا اس سے دلیل پکڑنا صحیح نہیں،
فتاویٰ رشیدیہ ۱۳۷
واللہ اعلم بالصواب
مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی
استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
کلینڈر
۱۱۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ربیع اوّل
۱۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔ھجری
۱۸... اکتوبر..۲۰۲۱
دن.... پير
مسائل لنک
Post Top Ad
Your Ad Spot
الأربعاء، 20 أكتوبر 2021
𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post
Tags
# Islamic Msg Official
Islamic Msg Official
Tags:
Islamic Msg Official
الاشتراك في:
تعليقات الرسالة (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot

