(९) क़िब्ले की तरफ से मुंह फेर कर देखना मकरूहे तहरीमी और सिर्फ निगाह कनखनियों-दीदे से इधर-उधर देखना मकरूहे तंज़ीही है
(१०) कुत्ते की तरह बैठना यानि राने खरी करके बैठना और रानो को पेट से और घुटनो को सीने से मिला लेना और हाथो को ज़मीन पर रख लेना. सिर्फ पंजे पर बैठना मकरूहे तंज़ीही है
(11) सजदों में दोनों कलाइयों को ज़मीन पर बिछा लेना मर्द के लिए मकरूह हे.
(१२) किसी ऐसे आदमी की तरफ नमाज़ पढ़ना जो नमाज़ी की तरफ मुंह किये बैठा हो.
(१३) ऐसी सफ के पीछे अकेले खड़ा होना जिस में जगह खाली हो.
(१४) चादर या कोइ और कपडा इस तरह लपेट कर नमाज़ पढ़ना की जल्दी से हाथ न निकल सके.
(१५) कुहनियों तक आस्तीन चढ़ा कर नमाज़ पढ़ना.
अगर जल्दी में न उतरी हो तो नमाज़ के दौरान ही एक हाथ से वक़्फ़े वक़्फ़े से -ठहर ठहर के उतार ले एक रुक्न -तीन बार सुब'हान रबिय्यल अज़ीम कहा जाये इतनी देर तक लगातार न उतारे.
किताबुल मसाइल १/३६६ हवाला शामी २/५२२ ज़करिया
एहसनुल फतावा ३/४०४ से ४४६
फतावा कास्मियाह ७/३९७
و الله اعلم بالصواب
मुफ़्ती इमरान इस्माइल मेमन
उस्ताज़े दारुल उलूम रामपुरा, सूरत, गुजरात, इंडिया.
نماز کے مکروہات
مکروہات تحریمی
آج کا سوال یہ ۲۶۴۹
مکروہ تحریمی کسے کہتے ہیں؟
نماز میں مکروہ تحریمی عمل ہو جائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
حامداومصلیاومسلما
مکروہ تحریمی ایک ایسا عمل ہے جس کی وجہ سے نماز کا ثواب بہت کم ہو جاتا ہے بسا اوقات صرف فرض ادا ہو جاتا ہے اور نماز قبول نہیں ہوتی
مکروہ تحریمی کی وجہ سے نماز کا حکم یہ ہے کہ اس کے نماز میں ہو جانے سے بعض مفتیان اکرام تو یہانتک کہتے ہیں کہ ایسی نماز کو وقت کے اندر لوٹانا واجب ہے اور وقت کے بعد توبہ لازم ہے البتہ بیشتر مفتیان اکرام یہ کہتے ہیں کہ یہ نماز لوٹانا واجب نہیں ہے کراہت کے ساتھ نماز مکمل ہو جائیگی
خلاصہ یہ ہے کہ احتیاطا لوٹا لینا بہتر ہے
مکروہات تحریمی عمل حسب ذیل ہیں
۱... سدل یعنی کپڑوں کو لٹکانا جیسے چادر یا شال وغیرہ سر یا کندھے پر ڈال لینا اور دونوں کنارے کھلے چھوڑ دینا
نوٹ... ٹکھنوں سے نیچے ازار یا لنگی وغیرہ لٹکانے کو بھی علامہ شامی رحمت اللہ علیہ نے سدل میں شمار کیا ہے
۲... کپڑوں کو مٹی وغیرہ سے بچانے کے ڈر سے یا پریس خراب نہ ہو اسلیۓ ہاتھ سے سمیٹتا
۳... اپنے کپڑے یا بدن سے کھیلنا ناخون چھیلنا چباہا یا ناک کان کو انگلی سے کریدنا
۴... استنجاء کی سخت حاجت ہونے کے باوجود نماز ادا کرنا
۵... مردوں کا اپنے بالوں کا سر پر جمع کرکے چوٹی نما باندھ کر نماز پڑھنا
۶... سجدے یا بیٹھنے کی جگہ سے کنکریوں کو بار بار ہٹانا
۷... انگلیاں چٹخانا یا ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے میں ڈالنا
۸... کمر یا کوکھ پر ہاتھ رکھنا
۹... قبلے کی طرف سے منہ پھیر کر ادھر ادھر دیکھنا
۱۰... کتے کی طرح بیٹھنا یعنی رانیں کھڑی کر کے پیٹ سے اور گھٹنوں کو سینے سے ملا لینا اور ہاتھوں کو زمین پر رکھ کر بیٹھنا
۱۱... سجدے میں ہاتھوں کی کلائیوں کو زمین پر بچھانا
۱۲... کسی آدمی کی طرف نماز پڑھنا جو نمازی کی طرف منہ کرکے بیٹھا ہو
۱۳... ایسی صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہونا جس میں جگہ خالی ہو
۱۴... چادر یا کوئی اور کپڑا اس طرح لپیٹ کر نماز پڑھنا کہ جلدی سے ہاتھ باہر نہ نکل سکے
۱۵... کہنیوں تک آستین چڑھا کر نماز پڑھنا
اگر اتارنا رہ گیا ہو تو دوران نماز ایک ہاتھ سے تھوڑا تھوڑا کرکے وقفے وقفے سے اتارے ایک رکن کے برابر لگاتار مشغول نہ رہے
کتاب المسائل ۱/۳۶۶.۳۷۶
بحوالہ
شامی ۲/۵۲۲ زکریا
احسن الفتاوی ۳/۴۰۴ سے ۴۴۶
فتاوی قاسمیہ ۷/۳۹۷
واللہ اعلم بالصواب
Post Top Ad
Your Ad Spot
الجمعة، 12 نوفمبر 2021
𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post
Tags
# Islamic Msg Official
Islamic Msg Official
Tags:
Islamic Msg Official
الاشتراك في:
تعليقات الرسالة (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot