𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post - Islamic Msg Official

Ads 720 x 90

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

الأحد، 28 نوفمبر 2021

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post

*خواتین کو جماعت میں جانا*

*آج کا سوال نمبر۲۶۷۶*

عورتوں کو اپنے محرم کے ساتھ تبلیغی جماعت میں جانا کیسا ہے؟ زید اپنی بیوی کو لے کر بمبئی سے لندن اتنی دور تبلیغی جماعت میں جانے والا ہے، اس کے چھوٹے بچے ہیں جس کو اس کی نانی سنبھالنے تیار ہیں تو ان حالات میں مستورات کا جماعت کی شکل میں دور دراز کا سفر بغرض تبلیغ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

حامدا ومصلیا ومسلما

تبلیغی جماعت کا مقصد دین سیکھنا اس کو پختہ کرنا اور دوسروں کو دین سیکھنے اور پختہ کرنے کے لئے آمادہ کرنا ہے، اور اس جذبے کو عام کرنے کے لیے لمبے لمبے سفر اختیار کیے جاتے ہیں جس طرح مرد دین کو سمجھنے اور پختہ کرنے کے محتاج ہیں عورتیں بھی محتاج ہیں.. اور گھروں میں عام طور پر اس کا انتظام نہیں ہے, اس لیے اگر لندن یا کسی بھی دور دراز مقام پر محرم کے ساتھ شریعت کی حدود پابندی کا لحاظ رکھتے ہوئے جائیں اور کسی کے حقوق ضائع نہ ہو تو شرعاً اس کی اجازت ہے، بلکہ دینی اعتبار سے مفید اور اہم ہیں، اگر بچے اتنے چھوٹے نہیں ہیں کہ بغیر والد کے تڑپیں گے اور ان کی پرورش نہیں ہوسکے گی اور بچوں کی نانی ان کی دیکھ بھال اطمینان بخش طریقے پر کر لیں گی تو پھر اجازت ہے، خدا پاک اس سفر میں برکت دے نصرت فرمائے اور کامیاب واپس لائے بچوں کو عافیت سے رکھے...

فتوی محمودیہ

مستورات کے ساتھ جماعت میں جانے کے جائز ہونے کا فتوی دینے والے مفتیان کرام کے اسمائے گرامی...

دارالعلوم دیوبند سے

۱, حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی صاحب رحمۃ اللہ علیہ،

۲, حضرت مفتی نظام الدین صاحب رحمتہ اللہ علیہ,

۳, حضرت مفتی حبیب الرحمن خیرآبادی دامت برکاتہم مظاہر العلوم سہارنپور سے..

۴. حضرت مفتی مظفر حسین صاحب رحمتہ اللہ علیہ..

۵. حضرت مفتی سعید مظاہری صاحب رحمتہ اللہ علیہ شاہی مراد آباد سے..

۶. حضرت مفتی سلمان منصور پوری صاحب دامت برکاتہم لکھنؤ سے..

۷. حضرت مفتی محمد ظہور ندوی صاحب صاحب..

۸. حضرت مولانا یوسف صاحب بنوری..

۹. حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم..

۱۰ حضرت مفتی یوسف صاحب لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ..

جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل سے..

۱۱. حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب دامت برکاتہم..

۱۲. حسینیہ راندیر سورت سے..
حضرت مفتی اسماعیل واڑی والا صاحب رحمتہ اللہ علیہ..

اور اس کے علاوہ بر صغیر کے اکثر و بیشتر مفتیان کرام نے شرائط اور اصول کی پابندی کے ساتھ مستورات کے ساتھ جماعت میں نکلنے کی اجازت دی ہے..

مفتی محمود حسن صاحب اور مفتی نظام الدین صاحب کا فتوی دیکھیں فتاوی محمودیہ جلد 4 صفحہ 265

مفتی تقی عثمانی صاحب کا فتوی دیکھیں فتوی عثمانیہ جلد 1 صفحہ 242

مفتی احمد خانپوری صاحب کا فتوی دیکھیں محمود الفتاوی جلد 5 صفحہ 69

مولانا یوسف صاحب لدھیانوی کا فتویٰ دیکھیں آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد 8 صفحہ 185

مفتی اسماعیل واڈی والا صاحب کا فتوی روضۃ الفتوی جلد 2

واللہ اعلم بالصواب

*مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند*

کلینڈر

۱۹۔۔۔۔۔۔ ربیع الثانی

۱۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔ھجری

۲۶.. نومبر....۲۰۲۱
دن.... جمعہ

مسائل لنک

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

Your Ad Spot