𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post - Islamic Msg Official

Ads 720 x 90

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

الأربعاء، 1 ديسمبر 2021

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post

*طلاق کے فوائد*

آج کا سوال نمبر ۲۶۸۰

اسلام میں طلاق کے قانون کی کیا حکمت و مصلحت ہے؟ بعض بھارتی بھائی کہتے ہیں کہ طلاق کا قانون ختم ہوجائے تو کیا غلط ہے؟ ان کو کیا جواب دیا جائے؟

جواب

حامدا و مصلیا و مسلما

*طلاق کی حکمت*

نکاح ایک معاہدہ− ایگریمنٹ ہے، شوہر کی طرف سے اس بات کا کہ وہ بیوی کی مہر ، اس کی تمام ضروریات کا خرچہ اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرے گا،
اور عورت کی طرف سے، اس بات کا کہ وہ بدکاری نہیں کرے گی، شوہر کے حقوق ادا کرے گی،

اگر دونوں میں سے کوئی بھی اپنا معاہدہ (شرائط) مکمل نہ کرے تو دنيا کے دوسرے معاملوں (لین دین) کی طرح یہ معاملہ بھی فسخ (توڑ) دینے کے قابل ہو جاتا ہے، اس کو توڑنے کے لیے مفاہمت کی تمام کوشش کے بعد مرد کو طلاق دینے اور عورت کو اسلامی قاضی (جج) کے پاس جاکر نکاح تڑوانے کا اختیار دیا ہے،
عورت شوہر کے یا شوہر بیوی کے حقوق ادا نہ کرے، مثلا دونوں میں سے کوئی زنا، بدکاری کرنے لگے تو اس کی مثال بدن کے اس حصہ اور دانت کی طرح ہے جو سڑ گیا ہو اور اس کی وجہ سے پورے جسم کو تکلیف ہو رہی ہو تو اس حصہ کو کاٹ دینا کوئی بھی برا نہیں سمجھتا، بلکہ ضروری سمجھتا ہے، اسی طرح نا فرمان (برے کام کرنے والی) عورت کو نکاح کے رشتہ سے آزاد کر دینا برا نہیں،

احکام اسلام عقل کی نظر میں صفحہ ۲۱۸، ۲۱۹ کا خلاصہ


اگر اسلام میں طلاق نہیں ہوتی تو پھر اس میں مندرجہ ذیل غلطی اور نقصانات پیدا ہوتے جو دوسری قوموں میں پیدا ہو چکے ہیں.

*طلاق کا قانون نہ ہونے کے نقصانات*

۱، اگر شوہر کو بیوی سے یا بیوی کو شوہر سے اطمینان نہ ملتا، اور طلاق بھی نہ ہوتی تو شوہر دوسری عورتوں سے اور بیوی دوسرے مردوں سے غلط تعلقات پیدا کرتے،

۲، دونوں میں سے کوئی بے وقوف (کم عقل) ہوتا اور ایک کو دوسرے کے کسی کام سے اطمینان (سیٹسفیکشن) نہ ہوتا، اور طلاق نہ ہوتی، تو سب كاموں میں اور حقوق کی ادائیگی میں نقصان محسوس کرتے رہتے،


۳، ایک دوسرے سے نہ بنتی، اور طلاق نہ ہوتی، تو اس سے جان چھڑانے کے لیے اس پر ظلم کرتا، تاکہ وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائے،

۴، ان بن ہونے کی صورت میں، طلاق نہ ہوتی، تو اس بیوی کو اس کے میکے (اس کے ماں باپ کے گھر) بھیج دیتا اور اسے اپنے پاس نہ بلاتا، اس طرح اسے لٹکا کر اس کی زندگی برباد کر دیتا. تاکہ نہ خود ہی اسے بلائے، نہ ہی وہ کسی اور شخص سے شادی کر سکے.

5. اگر ساس کو بہو کا مزاج پسند نہ آتا، اور طلاق نہ ہوتی تو بہو کو جلا دیا جاتا یا گیس کھلی رکھ کر حادثہ کا کیس بنا دیا جاتا، جیسے آج کل ایسا روزانہ اخبارات میں آتا ہے،

۶، بیوی کو شوہر کا، یا شوہر کو بیوی کا مزاج پسند ہی نا آتا، اور طلاق نہ ہوتی تو، دونوں کی پوری زندگی جھگڑے میں گزرتی یا خودکشی (سوسائڈ) کر لیتے،

۷، اگر شوہر نا مرد ہوتا یعنی بیوی کی پرائیویٹ ضرورت پوری نہ کر سکتا اور علاج بھی فائدہ مند نہ ہوتا، اور طلاق نہ ہوتی تو، بھی بیوی دوسرے مردوں سے نہ جائز تعلقات پیدا کر لیتی،


۸، اگر کوئی لا علاج (جس کا علاج نہ ہو) جسمانی بیماری ہوتی یا اولاد کسی علاج سے بھی نہ ہوتی، اور طلاق بھی نہ ہوتی، تو یہ جوڑا سگی (حقیقی، اپنی، خود کی) اولاد سے محروم ہوتا اور زندگی بھر بے چین رہتا،

۹، اگر طلاق نہ ہوتی تو، ایسا جھگڑا ہونے پر جس میں طلاق ہونے کے خطرے کی وجہ سے صلح اور جوڑ ہو سکتا ہو، پھر بھی کورٹ سے طلاق حاصل کرنے کے لئے مقدمہ دائر کرنے کے بعد صلح نہ ہو سکتی، کیونکہ کیس کو واپس کھینچنے میں لوگ اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں، ایک تحقیق (سروے) سے پتہ چلا کے طلاق لینے کورٹ میں جانے کے بعد ایسے معمولی جھگڑے غیر مسلم میاں بیوی کے مسلمانوں سے کئی گناہ زیادہ کیس پینڈنگ ہیں جس میں آسانی سے صلح ہو سکتی تھی.

۱۰، کبھی میاں بیوی دونوں بد اخلاق ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں، اور جھگڑا معمولی باتوں پر بار بار ہوتا رہتا، اگر طلاق نہ ہوتی تو، ایک ساتھ میں زندگی گزارنا مشکل اور تکلیف دہ ہو جاتا،

۱۱، دونوں گھر چلانے میں تنگی محسوس کرتے، مثلا مرد جتنا خرچ دیتا ہے عورت کے لیے نا کافی ہے، اور عورت جتنا مانگتی ہے مرد کے بس کا نہیں ہے تو طلاق نہ ہوتی تو، دونوں چوری کرنے پر یا عورت جسم فروشی یا نوکری، تجارت کرنے پر مجبور ہو جاتی، اور اسلام نے عورت پر کمانے کی ذمہ داری بھی نہیں ڈالی ہے اس کو گھر کی ملکہ بنایا ہے تاکہ پرایے مرد سے اس کی عزت محفوظ رہے


۱۲، شادی کے بعد مرد کو کوئی دوسری عورت پسند آ رہی ہے، یا عورت کو کوئی اور مرد پسند آ رہا ہے اور دل اُدھر ہی لگ جائے اور میاں، بیوی کا ایک دوسرے سے دل ہی اٹھ جائے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے میں کوتاہی ہونے لگے، تو طلاق نہ ہوتی تو دونوں غلط تعلقات پیدا کر لیتے یا پوری زندگی پسنديده پارٹنر کے لئے بے چین رہتے،

*نوٹ*

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

Your Ad Spot