𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post - Islamic Msg Official

Ads 720 x 90

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

الثلاثاء، 7 ديسمبر 2021

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post

*پیسے لے کر مسلمان ہونے کا حکم*

آج کا سوال نمبر ۲۶۸۵

کسی نون مسلم کو پیسے کی لالچ دے کر مسلمان بنایا جائے تو اللہ کے نزدیک وہ مسلمان سمجھا جائے گا؟
جواب

حامدا و مصلیا و مسلما

اسلام نام ہے زبان سے اللہ کے ایک ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغمبر ہونے کا اقرار کرنا اور دل سے بھی اسے سچ جاننا... پیسے کی لالچ میں آکر یا جان جانے یا پٹائی کے ڈر کی وجہ سے صرف زبان سے اسلام قبول کرلیا تو اس کا اعتبار نہیں، ایسا شخص مسلمان نہیں ہیں قرآن میں اللہ فرماتے ہیں *لا اکراہ فی الدین* دین اسلام لانے کے لیے زبردستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے..

سورہ بقرہ آیت ۲۵۶

دوسری جگہ پر اللہ فرماتے ہیں

یٰۤاَیُّہَا الرَّسُوْلُ لَا یَحْزُنْکَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْکُفْرِ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاَفْوَاہِہِمْ وَ لَمْ تُؤْمِنْ قُلُوْبُہُمْ

وہ لوگ جو زبان سے ایمان لاتے ہیں اور دل سے یقین نہیں کرتے ان کا اور یہودیوں کا کفر کی طرف لوٹنا آپ کو غم نہ ڈالے (کیونکہ وہ مسلمان ہی نہیں)

سورہ مائدہ ایت ۴۱

ایمان کا تعلق دل سے ہے دل کی رضامندی ہے یا نہیں اس کا اوپر سے پتہ نہیں چلتا لہذا کوئی پیسہ لے کر یا ڈر میں دکھانے کے لئے نماز وغیرہ اسلام کی چیزوں پر عمل کرتا ہو تو بھی اللہ کے نزدیک ایسا شخص مسلمان نہیں گنا جائے گا لہذا اسلام قبول کرانے میں زبردستی ممکن نہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

استاذ دارالعلوم رام پورہ ، سورت گجرات ہند,

*علمی بات(میسیج ) سکھانا(پھیلانا) نفل عبادت سے افضل ہے*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج کا کلینڈر

۲۹..... ربیع الآخر

١۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔ھجری
۵.... دسمبر...۲۰۲۱
دن....... اتوار

مسائل لنک

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Post Top Ad

Your Ad Spot