𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post - Islamic Msg Official

Ads 720 x 90

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

Friday, December 3, 2021

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post

آج کا سوال نمبر ۲۶۸۲

میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور بیوی نافرمانی کرتی ہو تو شرعاً کیا کرنا چاہیے؟ فوراً طلاق دے دے، یا کچھ ایسی شکل بتائیں کہ طلاق دینے کی نوبت بھی نہ آئے اور بیوی کو تنبیہ بھی ہو جائے،

قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب مطلوب ہے۔

جواب

حامدا و مصلیا و مسلما۔

*طلاق اللہ تعالی کو انتہائی ناپسند ہے، طلاق دینے سے اللہ کو غصہ آتا ہے اللہ تعالی کا عرش ہل جاتا ہے لہذا طلاق دینے سے پہلے قرآن کریم میں ۴ درجے بتائے گئے ہیں، بیوی سے کسی بات میں جھگڑا ہو اور وہ نافرمانی کرے تو*

۱، پہلے اسے پیار محبت سے سمجھائے نصیحت کرے پھر بھی نہ مانے تو

*۲، اس کا بستر گھر ہی میں الگ کردے پھر بھی نہ مانے تو آخری درجہ*

۳، اسے ہلکی مار مارے جس سے نشان باقی نہ رہے ہڈی نہ ٹوٹے، لیکن معمولی غلطی پر نہ مارے غلطی بڑی ہو تو یہ دونوں تدبیر اختیار کرنے کے بعد ہی آخر میں ہلکی مار مارے،

*اگر مان جائے تو اس سے کوئی اختلافی بات نہ کرے اسے قصور وار نہ ٹھہرائے پرانی باتوں کو بھول جائے، اس سے بھی قابو میں نہ آئے تو،*

۴، میاں بیوی دونوں خاندانوں کے رشتے داروں میں سے ایک ایک انصاف سے فیصلہ کرنے والا شخص دونوں "میاں بیوی" کی شکایتوں کو سنے اور احوال کی تحقیق کرے اور دونوں کو سمجھانے کی, صلح کرانے کی کوشش کرے اگر دونوں میں اخلاص ہے کسی کو نیچا دکھانا اور اپنے کو اونچا دکھانا مقصود نہ ہو تو اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ صلح کرا دیں گے، اس سے بھی معاملہ نہ سلجھے تو

*ان چاروں درجے پر عمل کیے بنا ہرگز ہرگز طلاق نہیں دینی چاہیے، جیساکہ آج کل لوگ جلد بازی میں طلاق دے دیتے ہیں اور پھر زندگی بھر پچھتاتے ہیں اس طرح کرنے کو شریعت نے پسند نہیں کیا ہے اب آخر میں طلاق دے دے،، جس کا صحیح طریقہ گذشتہ کل کے سوال میں پیش کیا جا چکا!*

سورہ نساء آیت ۳۵ ماخوذ از تفسیر عثمانی

واللہ اعلم بالصواب

مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

استاذ دارالعلوم رام پورہ ، سورت گجرات ہند,

*علمی بات(میسیج ) سکھانا(پھیلانا) نفل عبادت سے افضل ہے*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج کا کلینڈر

۲۶..... ربیع الآخر

١۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔ھجری
۲.... دسمبر...۲۰۲۱
دن..... جمعرات

مسائل لنک

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot