𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post - Islamic Msg Official

Ads 720 x 90

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, August 29, 2022

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐌𝐬𝐠 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's Post

*ساس کی خدمت کا حکم*

آج کا سوال نمبر ۲۹۵۳

۱، ساس کی خدمت کرنا بہو کے ذمہ ضرور ہے؟

۲، اگر ساس کی خدمت شرعاً ضروری نہیں لیکن شوہر مال دار نہ ہو کہ خادم رکھے اور خود کاروبار میں مشغول رہتا ہو تو بیوی کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

حامداو مصلیا و مسلما

۱، بعض آدمی اس کو بڑی سعادت مندی سمجھتے ہیں کہ بیوی کو اپنی ماں کا محکوم و مغلوب ( نوکرانی ۔خادمہ ) بنا کر رکھیں اور اس کی بدولت بیویوں پر بڑے بڑے ظالم ہوتے ہیں، تو سمجھ لینا چاہیے کہ بیوی پر فرض ۔ ضروری نہیں کہ ساس کی خدمت کیا کرے ، تم ( شوہر ۔بیٹا ) سعادت مند ہو، خود کرو یا خدمت کے لئے نوکر لے کر آو ۔

اصلاح انقلاب امت۔ صفحہ جلد ۲ صفحہ ۱۸۸

۲، مذکورہ صورت میں بھی نہ تو شوہر بیوی کو خدمت پر مجبور کر سکتا ہے نہ ساس زبردستی خدمت لے سکتی ہے، لیکن جب موقع ایسا ہو تو شریعت اخلاق کی بھی تعلیم دیتی ہے

شوہر مال دار ہو اور خادم رکھ بھی سکتا ہو پھر بھی بیوی بلا کہے خدمت کرے گی تو شوہر ساس اور تمام گھروالوں کے دلوں میں اس کی محبت، قدر اور مرتبہ بڑھیگا اور سب کے دل آپس میں جڑینگے اور بیوی اللہ کے قرب اور اجر و ثواب کی مستحق ہوگی ، خصوصا ساس سسر محتاج ہوں تو خدمت کرنا بہتر ہے، ایک دن یہ میاں بیوی بھی ساس اور سسر بنینگے،  یہ خدمت کرینگے تو انکی آنے والی اولاد اور بہو بھی خدمت کریگی،

خلاصہ یہ ہے اس بارے میں نہ تو ساس خدمت کو اپنا حق سمجھے اور نہ بہو فتوے کو لیکر اپنے اخلاقی فریضہ سے غفلت اور بے رخی برتے بلکہ ساس، بہو کی خدمت کو بہو کا احسان سمجھے ، اس خدمت میں کچھہ کوتاہی یا کمی ہو تو غصہ کرنے اور برسنے کے بجائے درگزر اور چشم پوشی( let go  ) سے کام لے اور اس کی خدمت پر تعریف کرے، دعائیں دیں اور اس کا ہدیہ کی صورت میں کچھہ بدلہ بھی دے اور ساس بہو کو اپنی بیٹی ، اور بہو ساس کو اپنی ماں سمجھے اور خدمت کے موقعے کو غنیمت سمجھے اور ان کی دعا لے ، اور اس پر کچھہ ناروا سلوک ہو تو صبر سے کام لے اور اس پر اللہ کی خوشنودی اجرو ثواب اور اپنے درجے کے بلند ہونے کی اللہ تعالی سے امید رکھے۔

مثالی دلہن ۔صفحہ 307 سے 311 کا خلاصہ

و اللہ اعلم باالصواب

مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

کلینڈر

۲۸۔۔۔۔جمادی الاخر

۱۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔ہجری

مسائل لنک

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot